مہوش حیات کے لیے اعزاز،عالمی متاثر کُن شخصیات میں شامل

کراچی (بولونیوز)رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کیلئے کوشاں خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔بین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز نے خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم دنیا بھر کی پانچ مسلم خواتین کی فہرست جاری کی ۔ میگزین نے مہوش حیات کو دنیا کی پانچ متاثرکُن مسلم خواتین میں اس وجہ سے شامل کیا کیونکہ مہوش اداکاری کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اور مسلمانوں کا ایک مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کررہی ہیں۔مہوش حیات نےاس اعزاز پربین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں