ریلوے اسٹیشن پر گانے والی نادار خاتون بالی وڈ اسٹار بن گئی

ممبئی (بولونیوز) کہتے ہیں قسمت بدلتے دیر نہیں لگتی، ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گانے والی نادار خاتون کے ساتھ جس کی سریلی آواز کو اتنا پسند کیا گیا کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے اور اب وہ بالی وڈ فلم کیلئے اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ رانو مونڈال نامی خاتون کی کولکتہ ریلوے اسٹیشن پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی میٹھی آواز میں لتا کا گانا ‘ایک پیار کا نغمہ ہے’ گنگنا رہی تھیں۔اب رانو مونڈال نے بھارتی ٹی وی شو سپر اسٹار سنگر میں شرکت کی اور اپنی آواز کا جادو جگایا۔ شو کے جج ہمیش ریشمیا بھی رانو مونڈال کی آواز سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اپنی فلم کیلئے گیت گانے کی پیشکش کردی۔ اب رانو کا گایا ہوا گیت تیری میری کہانی فلم ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر میں شامل کرلیا ہے، ان کی یہ فلم 20 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں