طلاق مانگنے کی انوکھی وجہ سن کر سب حیران

دبئی (بولونیوز) متحدہ عرب امارات میں خاتون نے شوہر کی جانب سے حد سے زیادہ محبت کرنے پر طلاق کا مطالبہ کردیا ۔ خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر کچھ کہے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں، کھانا بھی پکاتے ہیں، صرف یہی نہیں وہ انتہائی اطاعت گزار بھی ہیں اور کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے نہ ہی کوئی بحث کرتے ہیں۔شوہر کی انہی عادتوں کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔ شوہر نے درخواست کی کہ وہ اہلیہ کو اپنی درخواست واپس لینے کا مشورہ دیں جبکہ عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں