شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی

اسلام آباد (بولونیوز) قومی کرکٹر حسن علی کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو نے سپنر شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی کردی۔حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا کہنا ہے کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔حسن علی کی شادی کےموقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی۔دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں