قائدآباد پولیس کی کارروائی،منشیات سپلائی میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز)قائد آباد پولیس کی مختلف چھاپہ مار کارروئیاں۔گٹکا/ماوا کی سپلائی اور قمار بازی میں ملوث آٹھ ملزمان گرفتار۔پولیس نے داؤد چورنگی اور شیر پاؤ کالونی میں کارروائی کی۔گرفتار ملزمان سے بڑی مقدمات میں سپلائی کیلئے تیار گٹکا/ماوا، قمار بازی کا سامان اور موبائل فونز برآمد۔گٹکا/ماوا کی سپلائی میں ملوث ملزمان نے قائدآباد کے علاقے میں فروخت کیلئے تیار مال پہنچانے کا اعتراف کیا۔ملزمان کےخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری۔گرفتار ملزمان میں منور، سہیل، آصف، بابر، طارق، خان زادہ، رمضان اور اختر شامل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں