عبداللہ شاہ غازی مزار کا بل 31 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی(بولونیوز)محکمہ اوقاف کی غفلت، معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کا بل 31 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔کراچی۔ محکمہ اوقاف سندھ نے 5 ماہ سے بل کی ادائیگی نہیں کی۔بل کی ادائیگی نہ ہونے پر کے الیکٹرک نے محکمہ اوقاف کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی بابا کے عرس کی تقریبات کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔بجلی منقطع ہونے سے لاکھوں زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہےمحکمہ اوقاف کی کرپشن اور بجلی کے بلز کی ادائیگی نہ ہونے پر گلوبل فاؤنڈیشن نے عدالے سے بھی رجوع کیا ہوا ہے۔محکمہ اوقاف سندھ کی کرپشن کے حوالے سے اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں