جمعہ 23اور30اگست کو5000مظاہرے اورکارنرمیٹنگزمنعقد کی جائیں گی

کراچی(بولونیوز)جمعہ 23اور30اگست کومہم کے دوران اہم چوکوں ، چوراہوں اور مساجد کے باہر 5000مظاہرے اورکارنر میٹنگزمنعقد کی جائیں گی اورریلیاں نکالی جائیں گی ،جے آئی یوتھ کے تحت کشمیر کے حوالے سے مختلف مقامات پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائےگا،نوجوان ہاتھوں کی زنجیربناکرکشمیریوں سےاظہار یکجہتی کریں گے، تمام اضلاع کے تحت ’’آزادی کشمیرمارچ‘‘کےحوالے سے علما کنونشنز منعقد کیے جائیں گے ۔آزادی مارچ سے 3دن قبل شہر کے اہم مقامات پر دعوتی کیمپ لگائےجائیں گے اورمظلوم کشمیریوں کی حمایت اور آزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے بینرز لگائے جائیں گے ، ہینڈ بلز تقسیم کیے جائیں گے ، فوری طورپر شہر میں موبائل پبلسٹی کا آغاز کیاجائے گا علما سے اپیل 23اور30اگست کو منبر و محراب سے اپنےخطبات میں کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کی مذمت کریں ۔انہوںنے کہاکہ پریس کلب اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے کشمیر کے حوالے سے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں