مقبوضہ کشمیرمیں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

اسلام آباد(بولونیوز)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہا ہےکہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے، ہر گھر کے سامنے ایک فوجی کھڑا ہے، بھارتی فوج نے 4 ہزار سے زائد لوگوں کو جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنا ہمارے لئے حیران کن نہیں تھا۔ بھارت معاملے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کررہاہے اس کے لیے پلوامہ 2 کرنا چاہ رہاہے، لائن آف کنٹرول پر حالات بہت کشیدہ ہیں ، روزانہ فائرنگ کی جارہی ہے ہمارے کچھ جوان شہید ہوئے، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ہے کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں