رینجرزاختیارات،10جولائی سے 10نومبرتک کی توسیع،سمری منظور

کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جولائی کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزاختیارات میں اضافے کی سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظورکرلی،جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھرمیں رینجرزکو آئندہ 90 روزکے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ رینجرزاختیارات میں توسیع 10 جولائی سے 10 نومبرتک کے لیے کی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کی روسے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طورپرجرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔