انتخابات کوسبوتاژکرنے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کوہونے والےانتخابات سبوتاژکرنے کی سازش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اکرم درانی کے قافلے پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن عوام ان تاریخی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنادیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اکرم درانی کی سلامتی کی اطلاع باعث اطمینان ہے، انتخابات جیسے اہم ترین مرحلے کے دوران دشمن عدم استحکام کا خواہاں ہے، پرامن ماحول میں غیرجانبدارانہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہیں، نگراں حکومتیں امیدواروں کی سلامتی اور مجموعی طور پر امن عامہ کے تحفظ کو اہم ترین ترجیح بنائیں، کسی کو فساد برپا کرنے کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔