جومیرے بس میں،جومیرے بس میں تھا میں نے کردیا،نوازشریف

ابوظہبی(بولونیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑپرکھڑا ہےمیں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہاہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جہاز سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جو میرے بس میں ہے اور جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کر دیا ہے، مجھے معلوم ہے کہ مجھے دس سال کی سزا ہوئی ہے اور مجھے سیدھا جیل میں لے جایا جائے گا، لیکن میں پاکستانی عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ میں آپ کے لیے کر رہا ہوں، میں یہ سب آپ کی آنے والی نسلوں کے لیے کر رہا ہوں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا میں یہ قربانی آپ کی نسلوں کے لیے، آپ کے مستقبل اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں، میرا بھرپور ساتھ دیں، میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں، میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں، آئیں ملک کی تقدیر بدلیں یہ موقع بار بار نہیں آئے گا، میرا بس یہی پیغام ہے قوم کے نام۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا، اب آپ کی باری ہے۔