کراچی نالوں کی صفائی،بلدیاتی نمائندوں کےجاتے ہی تھم گئی

کراچی(بولونیوز)ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے نالہ صفائی کی مانیٹرنگ بلدیاتی نمائندگان کے جاتے ہی تھم گئی،تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندگان نالہ صفائی کے کام میں کافی فعال دکھائی دے رہے تھے-یاد رہے مئیر کراچی وسیم اختر کے تواتر سے نالہ صفائی کے کام کے معائنے سے صورتحال کافی بہتر ہو گئی تھی-جبکہ اسوقت بلدیاتی اداروں میں میونسپل کمشنرز کی اس جانب خاص توجہ نہیں-نالہ صفائی کا کام بھی اب کافی حد تک سست روی کا شکار ہے-محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشن گوئیاں بھی اندھیرے میں تیرثابت ہو رہی ہیں-فوری بارش ہوگئی توکراچی میں نامکمل نالہ صفائی شہریوں کیلئے عذاب بن جائے گی-بلدیاتی نمائندگان کی معطلی کے دوران نالوں کی صفائی پر سرکاری مشینری کی توجہ ضروری ہوگئی-اسوقت شہر میں تمام کاموں پر نالہ صفائی کے کام اہمیت کے حامل ہیں-واضح رہے کہ واٹر کمیشن کے سربراہ پہلے ہی برسات سے قبل نالہ صفائ کے احکامات دے چکے ہیں-ذرائع کے مطابق گجر،منظور کالونی، نہر خیام سمیت 26 سے زائد نالے اب تک جزوی طور پر صاف کئے گئے-شہر کے 300سے زائد چھوٹے نالے بھی کچھ صاف اور کچھ بھرے ہوئے کی بنیاد پر صاف کئے گئے-خیال رہے نالوں کی صفائ کے بعد نکلنے والا گپ بھی سڑکوں پر تاحال پھیلا ہوا ہے-