جسٹس (ر)افتخارمحمد چوہدری کی لیاری چیل چوک پرآمد

کراچی(بولونیوز)سابق چیف جسٹس،جسٹس (ر)افتخارمحمد چوہدری کی لیاری چیل چوک پر آمد،تفصیلات کے مطابق افتخارمحمد چوہدری کا لیاری میں ھزاروں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا،افتخارچوہدری کے قافلے کوھزاروں لوگوں نے ریلی کی صورت میں چیل چوک پرلایا گیا-یاد رہے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس ر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے الیکشن کے سلسلے میں لیاری چیل چوک پرکارنرمیٹنگ میں ھزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے تیس سال سے اس حلقے کے امیدوارن نے کوئی کام نہیں کیا-بلاول بھٹو زداری کے مدمقابل امیدوارانوربلوچ کڑے ہوئے ہیں-افتخارمحمد چوہدری نے مزید کہا کہ لیاری آپ کا ھے لیاری کی کراچی سمیت پورے ملک میں اہمیت ہے-انہوں نے مزید کہا کہ لیاری والوں نے بھٹو اور بینظیر کا قرض اتارا پر لیاری والوں کو پیپلزپارٹی حکومت نے گزشتہ دس سال میں نہ تو پانی دیا نہ بجلی نہ تعلیم نہ صحت،لیاری والوں کے لئے لیاری میں نہ کوئی اچھا اسکول ھے نہ کوئی اچھی ھاسپیٹل پیپلزپارٹی گزشتہ دس سال میں کربوں روپے ھڑپ کئے گئے کوئی ترقیاتی کام نہیں ھوا لیاری کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ نہ اب تک کیا دیا -خیال رہے لیاری میں امن و امان کی بدترین صورتحال ھے کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں-انہوں نے کہا کہ عمران خان کے صادق اور امین نہیں ھم ھائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک عمران خان کے خلاف جائیں گے کارنر میٹنگ سے صوبائی صدر جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی سندھ ایڈوکیٹ آصف قریشی ، بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل حلقہ نمبر این اے 246 انور بلوچ و دیگر نے خطاب کیا-