حیدرآباد،سی ٹی ڈی کی کارروائی،بھاری مقدارمیں مین پوری برآمد

حیدرآباد(بولونیوز)حیدرآباد پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی کاروائی بھاری مقدار میں مین پوری کےخام مال کی بوریاں برآمد،تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی اینٹی کرائم ٹاسک فورس کو مخفی اطلاع ملی کے پھلیلی پریٹ آباد کے علاقے نورانی بستی سے بڑےپیمانے پرخفیه طورپرمضرصحت مین پوری اندرون سندھ کے ڈیلروں کو سپلائی کی جارہی ہے-یاد رہے ایسی اطلاع پر ٹاسک فورس نے نورانی بستی میں شفیق موٹا کے گودام پرچھاپہ مارکر3 ملزمان گرفتار کرلئے،واضح رہے گرفتارہونے والے ملزمان میں احمد ولد شا ھد ارائیں،علی رضا ولد نور محمد،علی رضا ولد محمد اشرف قریشی شامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق 35 سے زائد بوری مین پوری کے خام مال سمیت گرفتار کرلیا-