پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد گرفتار

پشاور(بولونیوز) پشاورمیں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے پانچ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کر حراست میں لے لیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم میں شمولیت کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔