آرمی چیف نے 12خطرناک دہشتگردوں کوسزائے موت سنادی

راولپنڈی(بولونیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ان دہشتگردوں کوفوجی عدالت نے سزا سنائی جن میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیاء الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومن خان اور سلیمان بہادر شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک دہشتگرد افواج پاکستان، تعلیمی اداروں اور ٹیلیفون ایکسچینج پرحملوں میں ملوث تھے جب کہ ان ہی دہشت گردوں نے بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملے کیے تھے۔