شیخ رشید کا عوامی اندازسامنے آگیا،ہیوی بائیک پرآ بیٹھے

راولپنڈی(بولونیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ایک اورعوامی انداز سامنے آگیا۔ انتخابی مہم میں ہیوی بائیک پر آبیٹھے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران ہیوی بائیک پر بیٹھ کر ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کئے رکھا۔ گزشتہ روز شیخ رشید نے انتخابی مہم میں نان بائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نان لگائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھی شیخ رشید جیمز بانڈ کے انداز میں دھماکے دار انٹری ڈال کر سب کو حیران کر چکے ہیں۔