انسانوں کو جانور کہنا کسی بھی طرح زیب نہیں دیتا: شہازشریف

لاہور(بولونیوز)شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انسانوں کوجانورکہنا کسی بھی طرح زیب نہیں دیتا،عوام کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے۔تفصیلات کےمطابق پاکسان مسلم لیگ نوں کے صدرنے عمران کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان نیازی کوسیاست تو آتی نہیں اب انسانیت بھی بھول گئے ہیں، لاکھوں ن لیگ کے کارکن اپنے دلوں کے قائد کے استقبال کے لیئے ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے جانے والوں کو گدھا کہا تھا۔