نیب ٹیم مجرم نوازشریف،مریم نوازکی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی

اسلام آباد(بولونیوز) نیب کی 3 رکنی ٹیم مجرم نوازشریف اورمریم نواز کی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی، نیب ٹیم دونوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں نقص امن کے خدشہ کے باعث نوازشریف اور مریم نواز کو یو اے ای سے ہی گرفتارکرنے اوراڈیالہ جیل میں قید نہ رکھنے کا فیصلہ، نیب ٹیم آج صبح متحدہ عرب امارات جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعظم نواز نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور پہنچنے پر گرفتار کرنے کے بجائے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نقص امن کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کو بیرونِ ملک سے حراست میں لے لیا جائے گا۔واضح رہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کو اڈیالہ جیل بھی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سکیورٹی مسائل کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز کو اٹک قلعہ میں رکھا جائے گا۔