بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری،ایک ماہ بعد آنکھیں کھول لیں

لندن(بولونیوز)سابق وزیرِاعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی حالت میں بہتری کی اطلاعات ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھیں کھولی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کی تیمارداری کے کیلئے موجود حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسین نواز نے بتایا کہ کافی دنوں سے وینٹ لیٹرز کو کم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی ،جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، میری والدہ کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا اور انہوں نے آنکھیں کھولیں۔