اراضی کے تنازعے پر2 گروپوں میں فائرنگ،4 افراد جاں بحق

اسلام آباد(بولونیوز) اسلام آباد کے علاقے کورال میں اراضی کے تنازعے پردوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق ہو گئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کورال کے علاقے چینول بنگیال میں پیش آیا، جہاں پراراضی کے تنازعے پردوگروپوں فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔