نوازشریف کی وطن واپسی، موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(بولونیوز) سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کی وطن واپسی سے متعلقہ اہم فیصلہ، موٹروے اور نیشنل ہائی ویز کو بند کرلیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے پیِش نظر لاہور اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، موٹروے کو بابوصابوسمیت متعدد انٹرچینجزسے بند کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشل ہائی ویز کو بھی جہاں جہاں ضرورت ہوئی بند کیا جائے گا۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بند کرنے پر آج رات سے عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔