دولفن اسکواڈ کی کارروائی،ناجائزاسلحہ،منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور(بولونیوز) ڈولفن اسکواڈو پولیس ریسپانس یونٹ کا شہربھرمیں ناجائزاسلحہ،منشیات،ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری-تفصیلات کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن کے دوران 38ملزمان کوگرفتا کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں14پسٹل،03رائفلیں، میگزینزوسینکڑوں گولیاں برآمدہوئیں۔ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھرکے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دورانِ سنیپ چیکنگ 20سے زائد مقدمات میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا،اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے-واضح رہے کہ دورانِ اسنیپ چیکنگ لاکھوں روپے مالیت کی 78بوتل شراب بھی برآمد ہوئی۔دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے02ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا-یاد رہے کہ شراب کے نشے میں دھت ہوکرٹریفک وارڈن پرگاڑی چڑھانے والے ملزمان بھی گرفتارکرلئے گئے-