ڈی ایس پی کورنگی کی کارروائی،تیل چوری کاسرغنہ منشیات سمیت گرفتار

کراچی(بولونیوز)پولیس پارٹی نے ڈی ایس پی کورنگی فتح محمّد شیخ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے تھانہ کورنگی انڈسڑیل ایریا کی حدود سیکٹرA-7 پھنورگوٹھ کے گودام میں ایک تیل چوری کے سرغنہ ومنشیات فروش کی موجودگی کی مخبرِخاص کی اطلاح پرچھاپہ مارا -واضح رہے ڈی ایس پی کورنگی نے ہمراہ پولیس پارٹی کے چھاپہ مارا اور کامیاب کاروائی کرتے ہوے ملزم بنام کفایت اللہ ولد وزیر گل کی گرفتاری عمل میں لائی اور وہاں موجود چوری شدہ تیل کے اٹھارہ ڈرم میں موجود چھتیس سو لیٹر تیل اور ایک تیل کی ٹنکی میں موجود اکتالیس سو لیٹر تیل اور پلاٹ کے اندر موجود خفیہ جگہ سے ڈیڑھ کلو چرس بھی برآمد ہوئی اور نقدی رقم 2 لاکھ ستاسی ہزار روپے اور 2 موبا ہل فون بی برآمد ھو ے۔ ملزم مذکورہ کو تھانے لاکر ذیل مقدمات میں مقدمہ الزام نمبر513/18 جرم دفعہ 6/9-C، (2) مقدمہ الزام نمبر 514/18 جرم دفعہ 411-پی پی سی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی مذکورہ ملزم بین الصوبائی گروہ سے رابطے معلوم ہو رہے ھیں اور مذکورہ ملزم نیشنل ریفاءنری سے آئل ٹینکروں کے ڈرائیوروں کے زریعے تیل چوری کرنے کے گروہ کا سرغنا ہے مزید تفتیش جاری ہے-