بھاشہ ڈیم کی تعمیر،پاک فوج کے ہرسپاہی کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)چیف جسٹس کی قوم سے بھاشہ اورمہمند ڈیم کی تعمیرکے لئے فنڈ جمع کرنے کی اپیل پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفورنے پاک فوج کے ہرآفیسرکے دو دن کی تنخواہ اورسپاہی کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا-یاد رہے 11 لاکھ فوج میں سے 7لاکھ سپاہیوں کی ایک دن کی تنخواہ1ارب 97 کروڑ جبکہ 4 لاکھ آفیسر کی دو دن کی تنخواہ 3 ارب 19 کروڑ روپے ہے یوں پاک فوج نے 5ارب 16کروڑ ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ دینے کا اعلان کیا یہ اعلان وطن عزیز کی محبت ، سالمیت اور بحثیت ادارہ کیا گیا-انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہرشہری اگر100 روپے فنڈ دے تو 22 ارب بنتی ہے-اگرتمام سرکاری اورپرائیوٹ اداروں کے ملازمین/ آفیسر اپنی ایک دن کی تنخواہ دیں تو100 ارب بنتا جس سے کئی ڈیم بنائے جا سکتے ہیں-ویسے بھی 10 سال سے 400 کے لوڈ پر 100 کا ٹیکس دیتے تھے اب وہی 100 ڈیم پر لگا دیں شکریہ چیف جسٹس ویسے تو یہ قوم آپکا شکریہ ادا نہیں کر سکتی-ذرائع کے مطابق اگر فوج کا سربراہ پوری فوج کی زمہ داری لے رہا ہے تو آپ بھی کسی نہ کسی کے سربراہ ہیں آپ بھی اپنی سربراہی کا ثبوت دیں اور کم از کم 100 روپے کا فنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں اکاؤنٹ نمبر آخر میں لکھا ہوا ہے-