لیاری میں رینجرز کا کومبنگ آپریشن،50 افراد زیرحراست

کراچی(بولونیوز)رات گئے لیاری میں پولیس رینجرز مشترکہ کومبنگ آپریشن 50سے ذائد مشکوک افراد زیر حراست،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عبدالغفور لاکھو ایس ایچ او کلاکوٹ ایچ او چاکیواڑہ ایس ایچ او گارڈن نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کیا -واضح رہے گھرگھرتلاشی کے دوران 50 سے ذائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا-رینجرز ذرائع کے مطاق کومبنگ آپریشن پشاور دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں مشکوک افراد کوحراست میں لینے کیلئے کی گئیں-یاد رہے ڈی ایس پی عبدالغفور لاکھوں کے مطابق انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی کارنر میٹنگز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کومدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں رہائش پذیر مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھی جارہی ہے-پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے-