پی ٹی آئی،حلقہ 253 کا امیدواراشرف جباراسٹیٹ بینک سوسائٹی کے 12 کروڑ کا نادہندہ

کراچی(بولونیوز) سوشل میڈیا پرتحریک انصاف کے امیدوار برائے حلقہ 253 اشرف جبارکے بارے میں اہم انکشافات ہوئے ہیں- سوشل میڈیا کے مطابق حلقہ #NA253 نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے خالص مڈل کلاس اردواسپیکنگ علاقوں پر مبنی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اس حلقے سے بدنام زمانہ سرمایہ دار محمد اشرف جبار قریشی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرت لینڈ گرابنگ اور دھوکہ دہی کی ہے۔ موصوف 2008 میں ٹھٹہ میں 40 ایکٹراراضی پرزبردستی قبضہ کرنے کے مقدمے میں باقاعدہ مفرور رہے ہیں۔ یہ کیس بعدازاں بدمعاشی اور دھونس کی بنیاد پر فریقین کے درمیان کورٹ سے باہرطے پایا تھا۔یاد رہے کہ موصوف کا ٹھیکے داری اور لینڈ گرابنگ کا دھندا الاشرف کنسٹریکشن نامی کمپنی سے چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ فوڈ ماسٹر کے نام سے کئی ریستورینٹ اور ڈینس کلب اینڈ ریزرووٹس کے نام سے کئی فارم ہاوس الگ ہیں۔ موصوف ملک سے باہر دبئی میں الاشرف بلنڈنگ انٹرپرائز کے نام سے بھی ایک کاروبار کے مالک ہیں۔ سفری دستاویزات کے مطابق انہوں نے 2016 میں 14، 2017 میں 10 اور2018 میں 4 بار دبئی کا سفر کیا۔ واضح رہے اشرف جبار پنجابی اسپیکنگ ہیں اور ریکارڈ کے مطابق انکی قابلیت صرف میڑک ہے۔ انکی رہائش فیصل کینٹ میں ہے جبکہ عسکری 4 میں کڑوڑوں روپے کی تین مزید رہائشی ملکیت کے مالک ہیں۔ وہ عمران خان کے پرانے جانثار ہیں اور اس وقت تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر بھی ہیں۔ بولونیوز کو مزید ذرائع نے خبر دی ہے کہ اشرف جبار کراچی میں اسٹیٹ بینک اسٹاف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو زمین فراہم کرنے کے عوض بھی 12 کروڑ ہضم کر چکے ہیں، اس ڈیل کے ایک متعلقہ بروکر کا کہنا ہے اس نے رقم لینے کے باوجود زمین فراہم نہیں کی، ہم اس کے خلاف جلد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے-