سرگودھا: نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو) سرگودھا کے علاقہ 168 171 شمالی کے علاقہ سے نامعلوم 30 سالہ عورت کی نعش برآمد ہوئی ہے- عورت کے چہرے اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، معلوم ہوتا ہے اسی تشدد کے باعث عورت کی ہلاکت ہوئی ہے- شاہ نکڈر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دی ہے، جس کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ عورت کے ساتھ کوئی زیادتی بھی ہوئی یا کسی دشمنی کے باعث اسے قتل کیا گیا ہے- پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے