ووٹ مانگنے کا نرالا انداز،شیخ رشید تندورمیں روٹیاں لگانے لگے

راولپنڈی(بولونیوز) عوامی مسلم لیگ کے عوامی لیڈرکے عوامی انداز، الیکشن 2018 میں امیدوار ووٹرز کا دل جیتنے کیلئے خوب جتن کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق امیدواروں کے ووٹرز کا دل جیتنے کیلئے خوب جتن کئے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی بوائے کا الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز موٹرسائیکل پر بیٹھ کر دبنگ انداز میں شروع ہوا اور اس بار بھی شیخ رشید نے الگ ہی انداز اپنایا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید اپنے حلقے میں نان بائی کی دکان پر پہنچے اور ان کے ساتھ مل کر نان لگائے، گاہکوں کو روٹیاں بھی لگا کر دیں اور ساتھ ہی ساتھ ووٹ کی اپیل بھی کر دی۔