نوازشریف کا استقبال روکنے کیلئے بڑی تعداد میں کنٹینرزمنگوالیے

لاہور(بولونیوز) لاہورمیں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا استقبال روکنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی، کارکنوں کا راستہ روکنے کیلئے بڑی تعداد میں کنٹینرز منگوالیے گئے۔تفصیلات کے مطبق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان کررکھا ہے۔ نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظر ان کے استقبال کیلئے کارکنوں کی ریلی کو روکنے کیلئے کنٹینرز منگوا لیے گئے ہیں۔ کنٹینرز کے ذریعے ایئرپورٹ جانے والے تمام راستے بند کر دیئے جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبا شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کیلئے کارکنوں کو کال دی گئی ہے اور استقبالی ریلی میں ملک بھر سے کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔