ہارون بلور کی نمازہ جنازہ کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی

پشاور(بولونیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون احمد بلور کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد وزیر باغ میں ادا کی جائے گی اور انہیں قبرستان وزیرآباد میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اےاین پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہارون احمد بلور کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجےآبائی علاقے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی اور انہیں قبرستان وزیرباغ میں ہی دفنایا جائے گا۔