ایران میں مسافربس اورآئل ٹینکر میں تصادم،13 افراد چل بسے

تہران(بولونیوز) ایران میں تیزرفتای کے باعث بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں13مسافرجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں آئل ٹینکراوربس میں تصادم سے اچانک گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔واضح رہے مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے 13 مسافر موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔