خاتون نے شوہرسمیت 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کوقتل کردیا

خوشاب(بولونیوز) خوشاب میں بیوی نے کلہاڑیوں اورچاقوکے وارکرکے خاوند، دو بیٹے اوردوبیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والی واردات جوہر آباد کے علاقے ریاض ٹاؤن میں پیش آئی۔ جہاں گلناز نامی خاتون نے اپنے ہی گلشن کو اجاڑ لیا۔ کلہاڑیوں اورچاقوکے وار کر کے خاوند، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ گلناز بی بی نے اپنے سر کے تاج اور جگر گوشوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لرزہ خیز واردات کے بعد گلناز بی بی نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے موقع سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گلناز بی بی نے ابھی تک چپ سادھ رکھی ہے، قتل کی وجہ نہیں بتا رہی، تفتیش جاری ہے۔