غم کی اس گھڑی میں بلور خاندان کیساتھ ہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پشاوردھماکے کے خلاف ایک روزہ سوگ اورخیبر پختونخوا میں انتخابی مہم روکنے کا اعلان کردیا۔ 14 جولائی کوپشاور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پشاور میں اے این پی کی کارنرمیٹنگ پرحملہ نہایت سفاکانہ اورقابل مذمت ہے۔ بلور فیملی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، غم کی گھڑی میں بلور خاندان کیساتھ ہیں۔یاد رہے فواد چوہدری نے کہا تحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی، آج خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کی جارہی ہیں، ایک روزہ سوگ کے دوران خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبق توت میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور بھی شامل ہیں جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے انتخابات لڑرہے تھے۔واضح رہے ہارون بلور جیسے ہی اسٹیج کے قریب پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل ان کے والد بشیر احمد بلور کو بھی 2012ء میں اسی طرح کے خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔