نادیدہ قوتوں سے پُرامن پاکستان برداشت نہیں ہو رہا، آرمی چیف

راولپنڈی(بولونیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد قوتوں کو پرامن پاکستان پسند نہیں ان کو شکست دے کر رہیں گے، ہم مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ہارون بلور کی دہشت گرد حملے میں شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے بلور خاندان اور اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے منگل کو پریس کانفرنس میں ہارون بلور کے والد بشیر بلور کی خودکش حملے میں شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ انتخابی مہم کو بھی نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاد رہے یکہ توت میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور بھی شامل ہیں جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے انتخابات لڑرہے تھے۔