نقیب اللہ قتل کیس،ملزم راؤانوارکی درخواست ضمانت منظور

کراچی(بولونیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤانوارکی درخواست ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤانوارکی درخواست ضمانت پرفریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد5جولائی کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی اورانہیں 10 لاکھ روپے زرضمانت مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راؤانوارکے علاوہ دیگر4ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے جس پر ابھی وکلا کے دلائل چل رہے ہیں اور عدالت اس حوالے سے آنے والے دنوں میں فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ بعد ازاں عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی جب کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت 16 جولائی کو ہوگی۔