لاہورشوبز،فوٹوگرافر بلال سعید نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑگئے

لاہور(بولونیوز) لاہورمیں شوبزکے معروف فوٹوگرافر بلال سعید نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گئے۔ہلاکت کی خبرسن کران کے بر ا د رنسبتی نے بھی خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر معاذ ظفر کے مطابق شوبز فوٹوگرافر بلال سعید اسلام آباد سے آئے ہوئے اپنے برادرنسبتی کے ساتھ گزشتہ رات بحریہ ٹاؤن میں ایک ڈانس پارٹی میں گئے جہاں پر نشے کی زیادتی کے باعث ان کی حالت خراب ہو گئی۔ بلال کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ان کی ہلاکت کی خبر سن کر ان کے برادرنسبتی ارش خان نے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متوفین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہیں۔