سنجے دت نے اپنی زندگی پربننے والی فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا

ممبئی(بولونیوز)سنجوایک ایسے شخص کی زندگی پربنائی گئی فلم ہے، جو متعدد زندگیاں گزار رہا ہے۔ اس فلم میں منشیات کی لت میں مبتلا اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے سنجے دت کی زندگی کے پنہاں رازوں پرسے پردہ اٹھایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’سنجو‘ نے ریلیز کے پہلے روز سےکھڑکی توڑ بزنس دیا اور فلم ریلیز کے ایک ہفتے بعد بھی اچھا بزنس دینے میں کامیاب جاری ہے۔ فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیر کپورکی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے لیے اس فلم ان کی کرئیرکی بہترین فلم بھی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے فلم ’سنجو‘ نے صرف 7 روز میں 200 کروڑ کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کردیا جب کہ فلم نے عامرخان کی تھری ایڈیٹس کا ٹوٹل بزنس سمیت متعدد ریکارڈ پاش پاش کردیے اور یہ 2 سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کپور کی واحد فلم بھی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سجے دت کی تلخ زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرت نظر آتی ہے۔ 29جولائی 1959 کو سنجے کی پیدائش کے بعد نرگس نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ان کا حقیقی بیٹا بھی اپنی زندگی میں کیسے کیسے دشوار راستوں سے گذرے گا۔فلم کے آغاز سے پہلے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور شریک مصنف ابھیجیت جوشی نے سنجے دت سے تفصیلی گفتگو بھی کرتے رہے ہیں۔ سنجے دت سے ان ملاقاتوں کا مقصد یہ جاننا تھا کہ ان کے بعض اعمال کے پیچھے کون سے عناصر کارفرما تھے۔ راج کمار ہیرانی کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’میں یہ جاننے کے لیے پرجوش تھا کہ اس کے بعض اعمال کے پیچھے کیا چیزیں کارفرما تھیں؟‘‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلم میں اٹھاون سالہ دت کی کہانی ان کی زبانی پیش نہیں کی گئی بلکہ یہ کہانی انہوں نے اپنے نقطہ ء نظر کے حوالے سے پیش کی ہے، ’’اب یہ لوگ طے کریں گے کہ سنجے دت حقیقی روپ کونسا ہے-