راحت فتح علی خان،عاطف اسلم سُربکھیرنے انگلینڈ روانہ

لاہور(بولونیوز) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں، جن کی گلوکاری بالی وڈ میں بھی بےحد پسند کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں نامورگلوکاربالی وڈ کی جلد ریلیزہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں گانے گائیں گے۔ میوزک کمپوزرمنن شاہ کا کہنا تھا کہ ’عاطف اسلم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ گلوکار رہے ہیں جنہوں نے کئی رومانوی گانے گائے، تیرے لیے گانے کی پہلی پسند بھی عاطف اسلم ہی تھے، جاوید صاحب نے اس گانے کو خوبصورت انداز میں تحریر کیا اور یہ میرا پسندیدہ گانا ہے-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم میں راحت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے گانے پر منن نے کہا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گانا تو میری میں تیرا راحت صاحب نے گایا، میں ہمیشہ سے ان کی آواز کا مداح رہا ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے راحت صاحب کے گانے کے ساتھ کچھ الگ سٹائل اپنایا ہے، جس کا انہوں نے بھی پہلی بار تجربہ کیا، وہ بھی کچھ نیا گانے کے لیے کافی پرجوش تھے-یاد رہے کہ ’نمستے انگلینڈ‘ رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے، نمستے لندن میں اکشے کمار اور کترینہ کیف نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔