زمبابوےT-20 سیریزکل سے شروع، شاہین اورمیزبان ٹیم ٹکرائیں گے

لاہور(بولونیوز) پاکستان،آسٹریلیا اورمیزبان زمبابوے کے درمیان 3 ملکی ٹی ٹونٹی سیریزکا آغازکل سے ہوگا، سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دِن ایک بجے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سرفرازالیون کیلئے نیا مِشن کل سے شروع، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا کل سے آغاز ہو گا، بڑے امتحان سے قبل شاہینو ں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، کپتان سرفراز سمیت دیگر کھلاڑی خوب مشقیں کر رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینگروز اہم سیریز اپنے نام کر کے پاکستان سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین سکتے ہیں، ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں دِن ایک بجے میدان میں اتریں گی۔