آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ڈبلن آئرلینڈ میں آج سے منعقد

ڈبلن(بولونیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج سے ڈبلن آئرلینڈ میں شروع ہورہاہے جس میں بال ٹیمپرنگ کےخلاف سخت قوانین کے منظوری دی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نجم سیٹھی اورسبحان احمد کررہے ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست بال ٹیمپرنگ کے خلاف نئے قانون کی منظوری ہےجسے گذشتہ اجلاس میں تیارکیاگیاتھا۔جنوبی افریقا میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ اورحال ہی میں سری لنکن قائد کوبال ٹیمپرنگ پرسخت سزائیں نہیں دی جاسکیں۔یاد رہے کہ نئے قانون کے تحت مرتکب کھلاڑیوں کو2سے 4ٹیسٹ یا4سے8 ون ڈے یاٹی ٹوئنٹی پرپابندی کا سامناکرنا ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں دونوں اینڈ سے مختلف گیندوں کے استعمال پربحث ہوگی۔ماہرین کاکہناہے کہ دوبالزکے استعمال سے ریورس سوئنگ کا فن ختم ہورہاہے اورایک روزہ کرکٹ میں بڑے اسکوربن رہے ہیں۔حال ہی میں انگلینڈ نے481 رنز کاورلڈ ریکارڈ بنایا۔تاہم آئی سی سی طے کرچکی ہے کہ ورلڈکپ سے پہلےقوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اسی اجلاس میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اور ایسوسی ایٹ ممالک کے3 نمائندوں کابھی انتخاب بھی کیا جائے گا۔