ورلڈ کپ فٹبال،پری کوارٹرفائنل میچزکا آغاز30جون سے ہوگا

ماسکو(بولونیوز) فٹبال ورلڈکپ میں گروپ اے، بی ،سی، ڈی سے پری کوارٹرفائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیاہے۔کوارٹرفائنل میں رسائی کیلئے پہلا معرکہ30جون کویوروگوائے اوراسپین کے درمیان ہوگا۔پرتگال اورروس کا میچ یکم جولائی کوکھیلا جائے گا۔فٹبال ورلڈکپ میں پہلے راؤنڈ کے میچز مکمل ہونے کے بعد گروپ اے سے یوروگوائے اور روس نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے۔ جبکہ گروپ بی سے پرتگال اور اسپین نے فائنل سولہ میں جگہ بنائی۔اسی طرح گروپ سی سے فرانس ،ڈنمارک جبکہ گروپ ڈی سے کروشیا، ارجنٹینا کی ٹیمیں پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گروپ اے سے یوروگوائے تینوں میچزجیت کرنوپوائنٹس کے ساتھ ٹاپ ٹیم ہے۔روس نے دوفتوحات کی بدولت چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔گروپ بی میں پرتگال اوراسپین نے ایک ایک کامیابی اورڈرا کی بدولت یکساں چار،چار پوائنٹس حاصل کئے۔گول اوسط کی بنیاد پرپرتگال نے پہلی اوراسپین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
ہفتہ تیس جون کوٹورنامنٹ کے پہلے دوکوارٹرفائنلزکھیلے جائیں گے۔شام سات بجے پہلاکوارٹرفائنل گروپ سی کی ونر اورڈی کی رنزاپ کے درمیان ہوگا۔جس کافیصلہ آج کے میچزسے ہوگا۔رات گیارہ بجے سوچی کے فشٹ اولمپک اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم یوروگوائے بی کی رنرزاپ اسپین سے مقابلہ کرےگا۔اتواریکم جولائی کولوزنیکی اسٹیڈیم میں ماسکو میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم پرتگال گروپ اے کی رنرز اپ میزبان روس کے مدمقابل ہوگی۔واضح رہے کہ گروپ اے، بی ،سی، ڈی سے پری کوارٹرفائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیاہے۔ گروپ اے سے یوروگوائے اورروس، گروپ بی سے اسپین، پرتگال،گروپ سی سے فرانس ،ڈنمارک جبکہ گروپ ڈی سے کروشیا، ارجنٹینا کی ٹیمیں پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی ہیں۔