فیفا ورلڈ کپ،گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی آواز میں بھی گانا ریلیز

ویب ڈیسک(بولونیوز) روس میں جاری 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ فیفا کی جانب سے جاری کردہ آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جاری کردیا گیا تھا۔ تاہم اب ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’کوکو کولا‘ نے بھی پہلی بار پاکستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کا خصوصی گاناجاری کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر نہ صرف کوکا کولا بلکہ دیگر ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی اپنے خصوصی سانگ ریلیز کرتی ہیں۔ دنیا کے متعدد ممالک میں پہلے ہی دیگر کمپنیوں نے فیفا کپ کے لیے خصوصی گانے ریلیز کیے تھے، تاہم اب ملٹی نیشنل کمپنی نے پاکستان میں بھی پہلی بار خصوصی گانا جاری کردیا ہے۔