کراچی شہرمیں ٹریفک حادثہ،دوافراد جاں بحق

کراچی(بولونیوز)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ 2 افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 78سالہ تاج محمد خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،بلوچ کالونی کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی لاش سرد خانے منتقل کردی ہے ،گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع عمارت کے فلیٹ نمبر C1/27 سے 70 سالہ عبدالشریف کی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ متوفی کئی برسوں سے اکیلا رہائش پذیر تھا اور اسکا فلیٹ میں کسی سے ملنا جلنا نہیں تھا ،گھر سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی، لاش پر کسی قسم کے چوٹ یا گولی کا نشان موجود نہیں ہے ، وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ہے ، لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے،ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن سے 21سالہ کامران ولد رفیق کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی ڈرگ روڈ کا رہائشی اور متوفی نشے کا عادی تھا خدشہ ہے کہ نشے کی زیادتی سے چل بسا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی درست وجہ معلوم ہوسکے گی۔