تجاوزات کا خاتمہ،دوروزمیں عمل درآمد،رپورٹ طلب

کراچی(بولونیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پارکوں،کھیل کے میدانوں پر قبضے اورتجاوزات کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی متعلقہ حکام کےخلاف دائر درخواست پر کشمیر روڈ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کی حکم ایڈووکیٹ جنرل سندھسے دو روز میں جامع عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پارکوں،کھیلکے میدانوں پر قبضے او تجاوزات کےخلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی متعلقہ حکام کےخلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو پیش ہوئے عدالت میں جسٹس گلزاراحمد نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے استفسارکیا کہ کیا کشمیر روڈ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا اور دفاتر بھی ختم کردیئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی متعلقہ حکام نے عدالتی حکم کی تعمیل کردی عدالت کا کہنا تھا کہ کیا آپ ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں کہ تمام تجاوزات کا خاتمہ ہوگیا ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عمل درآمد رپورٹ کے لیے دو دن کی مہلت دے دیں عدالت نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے دو روز میں جامع عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔