ایس ایچ او سرجانی سرگرم،بڑی تعداد میں گٹکا برآمد

کراچی(بولونیوز)ایس ایچ اوسرجانی کی گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، بڑی تعداد میں گٹکا برآمد،تفصیلات کے مطابق ملزم منیراحمد ولد صدیق کوسیکٹرL-1 سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے شاہکارگٹکا 92 پیکٹ،JM گٹکا 192 پیکٹ، 191 پیکٹ 121 گٹکا، رجنی گٹکا 80 پیکٹ، گولڈن گٹکا 97 پیکٹ، بمبئی گٹکا 50 پیکٹ، سلور گٹکا 17 پیکٹ برآمد ہوئے۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 345/2018 جرم دفعہ 269/267/270/273 تھانہ سرجانی پر درج ہوا۔