کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرجاوید عرف کنچا گرفتار

کراچی(بولونیوز) نیب کارروائی کے ڈی اے سابق ڈائریکٹرناصرعباس کے سالے رضا عباس اورڈپٹی ڈاریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچا گرفتار-تفصیلات کے مطابق گرفتاری حالیہ دائر ریفرینس پرکی گئی،ریفرنس میں پوچھ گچھ کیلئے ناصر عباس کو جیل سے نیب نے اپنی تحویل میں لے لئے-یاد رہے کہ تازہ ریفرنس گلستان جوہربلاک 6 میں ہونے والی بے قاعدگیوں اوراختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے ٹھیکیدار تاج حیدر کو کی جانے والی ادائیگیوں کے حوالے سے ہے-ذرائع کے مطابق بلاک 6 میں ٹی ای بی نوید اظہاربھی ملوث ہیں-