داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے

کراچی(بولونیوز)داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے،تفصیلات کےمطابق کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔یاد رہے کہ مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطرکا تہوارمنارہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری کی نمازِعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا جبکہ پان منڈی اورحیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے-