مسلم لیگ(ن) سندھ کوقبضہ گروپوں کے چنگل سے آزاد کروائے گی

کراچی( بولونیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور آئندہ انتخابات میں کراچی کے ضلع غربی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-249 صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-116 کے لئے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی طرف سے متوقع امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ضلع غربی کے عوام شیر کے سوا کسی دوسرے نشان کو ووٹ دینا اپنے ووٹ کی توہین سمجھتے ہیں. اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو پارٹی کے ووٹرز کے اعتماد کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا. پاکستان کے عوام کو موقع پرستوں اور ذاتی کاروبار کے فروغ کے لئے ضلع غربی کے عوام کے مسائل کا ترانہ پڑھنے والوں کو حلقے کے مسائل کا ذرہ برابر ادراک نہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کو قبضہ گروپوں کے چنگل سے آزاد کروائے گی. عوام کو پانی بجلی جیسے بنیادی حقوق سے محروم کر نے والوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے. کراچی میں قائد نواز شریف کے نامزد نمائندے سندھ کی سیاسی تاریخ بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے. علی اکبر گجر نے کہا کہ صوبائی حلقے PS-116 سے کامیاب ہو کر ضلع غربی کے نوجوانوں کو کراچی کی تعمیر نو کے لئے متحرک کروں گا. اورنگی سے کیماڑی تک ضلع غربی کے ووٹرز کے مسائل حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا حلقہ PS-116 کے ووٹرز کو کراچی کے ڈیفنس کلفٹن اور ملیر کینٹ کے ہم پلہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے قائد نواز شریف مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے قدموں میں بیٹھنا پڑا تو ضلع غربی کے عوام کے لئے اس سے بھی دریغ نہیں کروں گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ضلع غربی کے حلقے PS-116 کا انتخاب اس لئے کیا ہے کہ اس ضلع کے مسائل سیت جس قدر آگاہی مجھے ہے کسی دوسرے امیدوار کو نہیں. تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کا جدید ترین نظام ضلع غربی کی دہلیز پر کھڑا ہے ، حلقہ PS-116 کے ووٹرز شیر کوکامیاب کر کے ترقی کے سنہرے دور کو خوش آمدید کہیں اور میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے ایجنڈے کا حصہ بن کر ضلع غربی کو قبضہ مافیاؤں، پانی بیچنے والوں، خاکروبوں کی تنخواہوں پر سیاست کرنے والوں سے ہمیشہ کے لئے بے دخل کردیں.