عیدالفطرکی خوشی میں 339قیدیوں کی سزا میں کمی

کراچی(بولونیوز)عید کی خوشی میں339 قیدیوں کی سزا میں کمی اور7 قیدی سزا پوری ہونے پرجیلوں سے آزاد کردیے۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطرکی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں60 یوم کی کمی کا اعلان۔آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق عیدالفطرکی خوشی میں سندھ بھر کے جیلوں نیں قید قیدیوں کی سزائوں میں 60 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے-واضح رہے کہ قیدیوں کو سزا میں 60 یوم کی کمی جیل قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت اپنے صوابدیدی اختیات استعمال کرتے تمام جیلوں کے قیدیون کی سزا میں کمی کی۔سزا میں کمی سے 339 قیدیوں کو فائدہ اور 7 قیدی جیلوں سے آزاد ہوئے۔یاد رہے کہ کچھ قیدی ایسے بھی ہیں جن کی سزائوں میں کمی نہیں کی جاتی۔جبکہ جیلوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتربنائی گئی ہے۔کچھ جیلوں میں سی سی ٹی وی کئمیرائیں لگائی گئی ہیں کچھ میں کام جاری ہے۔